Swat

سوات، پی کے 5 پر دلچسپ مقابلے کی توقع

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے حلقہ پی کے5 میں پچھلے انتخابات میں کانٹے دار مقابلہ ہوا تھا، جس میں تحریک انصاف کے عزیز االلہ گران نے ن لیگ کے امیر مقام کو صرف68 ووٹوں سے ہرایا تھا۔اس حلقے پر 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں بھی دلچسپ مقابلے کا امکان ہے۔ اس حلقہ سے ن لیگ کے امیر مقام، آزاد امیدوار (تحریک انصاف) اختر خان ایڈوکیٹ، جے یو آئی کے ثناء اللہ، تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے حبیب علی شاہ اور اے این پی کے میاں حذیفہ سمیت13 امیدواروں میں مقا بلہ ہوگا۔ اس حلقہ میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 149859 ہے، جن میں سے81884 مرد اور 67975 خواتین ووٹر شامل ہیں۔ 8 فروری کے انتخابات کے لئے اس حلقہ میں 116 پولنگ سٹیشن اور357 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔ 2018ء کے انتخابات میں اس حلقہ سے تحریک انصاف کے امیدوار عزیز اللہ گران نے14276 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی، دوسرے نمبر پرن لیگ کے امیر مقام نے14208 ووٹ حاصل کیا اور صرف68 ووٹوں سے ہارے گئے۔ تیسری پوزیشن جے یو آئی کے ثناء اللہ نے 10062 ووٹ لے کر حاصل کی تھی۔ 2013ء کے انتخابات میں اس حلقہ سے تحریک انصاف کے امیدوار عزیز اللہ گران نے13067 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔ دوسرے نمبر پر جے یو آئی کے حبیب علی شاہ نے 11655 ووٹ حاصل کیا تھا۔ تیسرے نمبر پر ن لیگ کے شہزادہ میاں گل شہر یار امیرزیب نے 10453 ووٹ حاصل کیا تھا۔ اس حلقہ میں تحصیل چارباغ کے کچھ علاقے کوکارئی، جامبیل، سلام پور، مرغزار اور گرد و نواح کے علاقے شامل ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔