Swat

سوات،دو امیدواروں کو جتوانے کا فیصلہ آخری لمحات میں ٹال دیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے دو صوبائی حلقوں میں دو امیدواروں کو جتوانے کا فیصلہ آخری وقت میں تبدیل ہوگیا، جس کی وجہ سے وہ ہار گئے۔ تاہم ان کو ڈھیر سارا ووٹ پڑگیا۔ انتہائی باوثوق اور ذمے دار ذرائع کے مطابق ان دونوں امیدواروں نے ہر پولنگ سٹیشن کے فارم 45 کے مطابق ایک سے دس تک ووٹ لیا ہے، لیکن رات کو پی کے سات اور آٹھ کے ریٹرنگ افسران کے دفاتر میں ان کو جتوانے کے لئے ان کے ووٹوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا تھا۔ آخری وقت میں فیصلہ تبدیل کردیا گیا، جس کی وجہ سے ہزار سے پندرہ سو ووٹ لینے والے امیدواروں میں سے ایک کو بیس ہزار کے قریب اور دوسرے کو چودہ ہزار کے قریب ووٹ ملا۔اس سلسلے میں دونوں حلقوں کے ریٹرننگ افسران سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔