(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ خان گنڈاپور اورڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے صدرسعید خان ایڈوکیٹ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بارروم کی عمارت میں نئے تعمیر ہونے والے کیبن، کینٹین اور کچن کا فیتا کاٹ کر افتتاح کیا اور تذئین و آرائش سمیت دیگر تعمیراتی کام کا معا ئنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بابوزئی محمد جواد آصف، نائب صدر سوات بار ایسوسی ایشن عمران خان ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری دنیا زیب خان ایڈوکیٹ اور دیگر وکلا بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔
Swat