Swat

رحیم آباد تھانہ کے ایس ایچ او کے ہاتھوں خودکشی کرنے جا رہا ہوں، مومن خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)قمبر سوات کے پراپر ٹی ڈیلر مومن خان نے اپنے چھوٹے بچوں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میں نے 2500 فٹ اراضی سجا د علی آف گوالیرئی کے ہاتھ فروخت کی ہے، جو خود ملائشیا میں ہے لیکن اس کے بھائیوں کے ایما پر رحیم آباد پولیس سٹیشن کے ایس ایچ اُو نے مجھے بے جا تنگ کرنا شروع کیا ہے، جس سے میری زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ اگر مجھے آئی جی پی، ڈی آئی جی اور ڈی پی اُو نے انصاف فراہم نہیں کیا، تو آج 21 فروری دوپہر 12 بجے بائی پاس چوک میں اپنے بچوں سمیت خود کشی کروں گا، جس کی تمام تر ذمے داری ایس ایچ اُو پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فروخت ہونے والی اراضی میں نے جس شخص سے خریدی ہے، وہ جیل میں ہے جیسے ہی وہ جیل سے رہا ہوگا، تو اراضی سجاد علی کے نام پر منتقل کردوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ڈیلر ہوں اور باقاعدہ لائسنس رکھتا ہوں۔ میرے خلاف انکوائری کی جائے اگر کوئی جرم ثابت ہوگیا تو ہر سزاکے لئے تیار ہوں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔