Swat

ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی برائے صحت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسمیت انتظامی افسران اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے محکمہئ صحت کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو سہیل احمد خان نے ہدایت کی کہ ہیلتھ یونٹس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ ہسپتالوں میں ای سی جی، الٹراساؤنڈ اور ایکس ریز کی سہولیات فعال رہنی چاہئیں، تاکہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو صحت سہولیات میسر آسکیں اور علاج معالجے کی غرض سے دور دراز جانے کی تکالیف سے بچ سکیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔