Swat

سوات، بارش و برف باری کا سہ روزہ نیا سلسلہ شروع

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں بارش و برف باری کا سہ روزہ نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔ میدانی علاقوں میں جمعہ کی صبح سے مسلسل بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق بارش و برف باری کا یہ سلسلہ کل اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ برف باری دیکھنے ملک بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ہفتہ کو ملم جبہ میں اسکی کے مقابلے بھی ہوں گے، جس میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے ہر سال کثیر تعداد میں سیاح ملم جبہ آتے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔