(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈی ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان کوترقی دے کر ایس پی رینک لگا دیا گیا۔گذشتہ روز آر پی اُو ملاکنڈ ڈویژن محمد علی خان گنڈاپور اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ خان گنڈاپور نے ترقی پانے والے حبیب اللہ خان کو ایس پی رینک لگا دیا اور انہیں مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ بعد ازاں حبیب اللہ خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔
Swat
