(باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبر پختون خوا میں آٹا اور چینی سستا ہونے کا عمل شروع ہوگیا۔ 40 کلو بوری 6 سو روپے سستی ہوگئی۔ اس طرح چینی کی فی کلو قیمت میں بھی 3 روپے کمی آئی ہے۔ اس سے پہلے چالیس کلو بوری کی قیمت 5600 روپے تھی، جو 6 سو روپے کم ہوکر 5 ہزار روپے ہوگئی۔ 20کلو آٹے کی بوری میں بھی تین سو روپے کی کمی ہوگئی۔ اس سے پہلے 20 کلو بوری کی قیمت2800روپے تھی، جو کم ہوکر 2500 روپے ہوگئی۔ چینی کی فی کلو قیمت میں بھی تین روپے کمی آئی ہے۔ اس سلسلے میں رابطہ پر آٹا ڈیلر جواد احمد نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ سندھ اور پنجاب میں اس سال گندم کی زیادہ فصل ہوئی ہے۔ دوسری جانب روس سے بھی گندم برآمد کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں وافر مقدار میں گندم موجود ہے۔ پنجاب کا گندم آنے کے بعد آٹے کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔
Swat
