(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان سے نوتعینات ڈی پی اُو سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر نے ڈی پی او سوات کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ نوتعینات ڈی پی سوات اپنی بہترین پیشہ ورانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سوات میں امن و امان کی بہتر صورتحال کو بحال رکھنے میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔
Swat
