Swat

امانکوٹ،تین افراد نے لڑکے کو اِغوا کرکے لوٹ لیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)امانکوٹ مینگورہ میں تین افراد نے لڑکے کو اِغوا کرکے لوٹ لیا۔ گذشتہ رات امانکوٹ الجنت مارکیٹ کے قریب 3 نامعلوم افراد نے 17 سالہ حمید کو پکڑ کر رکشے میں ڈالا اور اِغوا کرکے آگے لے گئے، جہاں لڑکے کے پاس موجود 20 ہزار روپے رقم اس سے ہتھیالی اور پھر گراسی گراؤنڈ کے قریب اسے پھینک دیا۔ متاثرہ لڑکے کے مطابق وہ کام سے واپس آیا اور امانکوٹ بازار میں گھر کے لئے راشن خرید رہا تھا کہ الجنت مارکیٹ کے قریب یہ واقعہ پیش آیا۔ رحیم آباد پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔