Swat

سوات،عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی کا فول پروف پلان تشکیل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان کے مطابق آرپی اُو ملاکنڈ ڈویژن محمد علی گنڈاپور کی ہدایت پر سوات میں عید الفطر کے موقع پر مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں سیکورٹی کے فول پروف پلان کو تشکیل دے دیا گیا۔ شہری علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری سمیت تمام داخلی اور خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ زاہد اللہ خان کے مطابق عید الفطر کے موقع پر بالائی سوات میں سیاحوں کی بڑی تعداد میں متوقع آمد کے پیشِ نظر سوات کی داخلی راستوں سمیت ملم جبہ، کالام، مہوڈنڈ اور گبین جبہ میں سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹورسٹ فیسی لی ٹیشنز سنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں، جن میں ڈسٹرکٹ پولیس جوان سیاحوں کی سہولت اور رہنمائی کیلئے چوبیس گھنٹے موجود رہیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔