(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں موسم بہار میں وادی نے رنگے برنگے پھولوں کی چادر تن لی ہے۔ ہر طرف ہریالی ہی ہریالی نظر آرہی ہے۔ سوات جس کو پھلوں کا گھر بھی کہا جاتا ہے، یہاں پر مختلف علاقوں اور سڑک کناروں مختلف پھلوں کے با غات ہیں۔ موسم بہار کے آغاز پر جب آڑو کے قرمزئی رنگ کے پھول، خوبانی اور آڑو کے درختوں پر سفید رنگ کے پھول کھل اٹھتیہیں، تو ایسا لگتا ہے کہ سوات کی وادی کو کسی نہ رنگ بہ رنگ پھولوں کی چادر اوڑھائی ہے۔ سوات میں ہر جگہ آڑو کے باغات ہیں اور آڑو کے درختوں کے پھول سب سے خوبصورت ہوتے ہیں۔ بیرونِ ملک مقیم سوات کے باشندوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ موسم بہار میں چھٹی لیکر سوات آجائیں۔ اب ملک کے مختلف علاقوں سے سیاح بھی بہار کا موسم دیکھنے سوات آتے ہیں۔ سوات میں ان دنوں ہر طرف ان پھولوں کی خوشبو ہوتی ہے جو رروح کو تسکین دیتی ہے۔
Swat
