(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیلِ بحرین کے مختلف مقامات پر حالیہ بارشوں کی وجہ سے پہاڑی تودے گرگئے۔ کالام روڈ پر بڈئی کمر کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے سے کالام روڈ بند ہوگئی۔کالام، مٹلتان روڈ بھی پہاڑی تودہ گرنے سے بند ہوگئی۔ انتظامیہ کی پریس ریلیزکے مطابق دونوں ملبوں کو بھاری مشینری سے ہٹا کر سڑکوں کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔
Swat
