Swat

مینگورہ تختہ بند،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے نواحی علاقہ تختہ بند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی پہلے سے دشمنی چلی آ رہی تھی۔ گذشتہ روز تختہ بند اوگدے میں فائرنگ سے نعمت اللہ جاں بحق ہو گیا۔ مقتول پر نماز کے دوران فائرنگ کی گئی۔ مقتول کی پہلے سے ذاتی دشمنی چلی آ رہی تھی۔ وہ سوات پولیس میں سابق کانسٹیبل تھا۔ انہوں نے 12 سال قبل رحیم ساکن بلوگرام جو کہ سوئی گیس میں افسر تھا، پر فائرنگ کی تھی اور انہیں قتل کیا تھا۔ مقتول کافی عرصہ سے سزا یافتہ تھا اور جیل میں قید تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں