(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے زیراہتمام ملاکنڈڈویژن کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے اوریہاں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ایک مشاورتی جرگہ منعقد ہواجس میں ملاکنڈڈویژن کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے تاجررہنماؤں، چیمبرآف کامرس کے نمائندوں، وکلا برادران،صحافی برادری اوردیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ منتخب ممبرانِ اسمبلی صوبائی وزیرفضل حکیم خان یوسفزئی، ممبران قومی وصوبائی اسمبلی ڈاکٹرامجد، سہیل سلطان، سلطان روم خان، عبدالمنعم، میئرسٹی سوات شاہدعلی خان، چیئرمین سعیدخان، سوات پریس کلب کے چیئرمین شیرین زادہ اور منتخب بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیرفضل حکیم خان یوسفزئی، ممبران اسمبلی عبدالمنعم خان، ڈاکٹرامجدعلی، سہیل سلطان اور سلطان روم خان نے ٹیکس کے نفاذ کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ اسمبلی میں بھرپور آواز اٹھائیں گے اور ملاکنڈڈویژن کے عوام پر کوئی ایسابوجھ ڈالنے کی حمایت نہیں کریں گے۔
Swat
