(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات موٹروے فیز ٹو میں کام کرنے والا ڈی آئی خان کا محنت کش دریائے سوات میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ احسان اللہ ولد عبدالعزیز ساکن درازندہ کام کے بعد غالیگے کے مقام پر نہا رہا تھا کہ ڈوب گیا۔ بعد میں اس کی لاش گیمن پل بریکوٹ کے قریب دریا سے نکال کر بریکوٹ ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں سے میت آبائی علاقہ روانہ کی جائیگی۔
Swat
