(باخبر سوات ڈاٹ کام)پشاور ہائی کورٹ کے سابق جسٹس شیر محمد خان ایڈووکیٹ انتقال کر گئے۔ وہ انسانی حقوق کمیشن کے مرکزی وائس چیئرمین بھی رہے۔زمانہئ طالب علمی میں وہ قام پرست تھے اور کئی بار جیل بھی کاٹ چکے تھے۔ ان کی نماز جنازہ گراسی فٹ بال سٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں ججز، وکلا اورعام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔وہ ڈاکٹر گوگل شیر، زیگر شیر ایڈووکیٹ اور زلان شیر ایڈووکیٹ کے والد تھے۔ فاتحہ خوانی ان رہائش گاہ حیات آباد مینگورہ میں ہورہی ہے۔
Intiqal
