Swat

سوات، ٹریفک جوانوں میں سٹاپ اینڈ گو سائن بورڈ اور لائٹ راڈ تقسیم

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان کی ہدایت پر ٹریفک نظام میں بہتری لانے کیلئے ضلع سوات کی تمام شاہراہوں پر تعینات ٹریفک جوانوں میں سٹاپ اینڈ گو کے سائن بورڈ اور رات کے وقت ڈیوٹی کرنے والے جوانوں میں لائٹ راڈ تقسیم کئے گئے۔ شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کی خاطر سگنل کے طور پر سٹاپ اینڈ گو کے سائن بورڈ کا استعمال کیا جائے گا۔ ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے کہا کہ سائن بورڈ کا استعمال تمام شاہراہوں میں کیا جائے گا، تاکہ ڈرائیور حضرات کو مین چوک میں سگنل پہچاننے میں آسانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ رات کے وقت زیادہ تر شاہراہوں پرلائٹنگ راڈ کا استعمال لازمی ہو گا جس سے ڈرائیور حضرات کو سگنل کا پتہ چلے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔