Swat

ایپکا سوات کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سوات نے پنشن اصلاحات کے نام پر فیصلوں کے خلاف اور تنخواہوں میں اضافہ کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین ضلعی کچہری سے مطالبات کے نعرے لگاتے ہوئے مکان باغ پہنچے، جہاں پر مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سوات کے صدر علی رحمان، آل پنشنرز ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر فضل معبود خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کمر توڑ مہنگائی نے غریب سرکاری ملازمین کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، جبکہ اصلاحات کے نام پر پنشن کے حوالے سے بھی ظالمانہ فیصلے کیے گئے ہیں۔ جو ہمیں کسی صورت منظور نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا جسے ہم مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جس طرح اپنے لئے 300 فیصد اور سیکرٹریٹ ملازمین کے لئے 200 فیصد اضا فہ کیا گیا ہے، تو اسی طرح دیگر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی کم ازکم 100 فیصد مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔ بصورتِ دیگر 30 مئی بروز جمعرات کو تمام سرکاری دفاتر میں تالہ بند ہڑتال ہوگی۔ اس کے علاوہ وفاقی بجٹ کے دن 7 جون بروز جمعہ کو ڈی چوک اسلام اباد میں صبح 11 بجے مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔