Swat

جنگلات کی بے دریغ کٹائی کے خلاف سول سو سائٹی کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کے خلاف سول سو سائٹی کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ کبل میں احتجاج کے بعد اتوار کو سول سو سائٹی کی جانب سے مینگورہ شہر کے نشاط چوک میں احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ”ووڈ لاٹ“ قانون کے تحت سوات میں درختوں کا قتل عام جاری ہے۔ اس قانون کے تحت صرف وہ افراد جنہوں نے اپنی زمین میں درخت لگائے ہوں،وہ افراد اپنے درخت کاٹ سکتے ہیں لیکن یہاں اس قانون کے تحت سوات کے تمام علاقوں میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا، تو سوات کا قدرتی حسن ختم ہو جائیگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ”لاٹ ووڈ“ قانون کو ختم کیا جائے اور سوات میں درختوں کا قتل عام بند کیا جائے۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔