(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں عید الاضحی کی چھٹیوں کے دوران اب تک مجموعی طور پر 3 لاکھ سے زائدسیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا ہے۔ اب بھی بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد جاری ہے۔ عید کے بعد آنے والے سیاحوں میں کینیڈا، فرانس، کرغزستان، ملیشیا اور چائینہ سے غیرملکی سیاح بھی شامل تھے۔ ترجمان اَپرسوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعید الرحمان نے میڈیا کو بتایا کہ عید الاضحی کے پانچ دنوں کے دوران ملک بھر سے 50 ہزار سے زائد گاڑیوں میں 3 لاکھ سے زائد سیاح سوات میں داخل ہوئے۔انہوں نے کہاکہ سب سے زیادہ ملم جبہ میں 1لاکھ سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی ہے۔اس وقت بھی سوات کے تمام سیاحتی مقامات میں بڑی تعداد میں سیاح موجود ہیں۔
Swat
