(باخبر سوات ڈاٹ کام) دریائے سوات میں بچے سمیت تین افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ دو لاشیں نکال لی گئیں ایک کی تلاش جاری ہے۔ ریکسیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بحرین کے علاقے ارین میں نو سالہ سبحان ولد جبران درال خوڑ میں نہا رہا تھا کہ تیز موجوں کی نظر ہوکر ڈوب گیا۔ دوسرے واقعہ میں مینگورہ بائی پاس پر عرفان علی اور گوہر علی ساکنان منگلور دریایے سوات میں نہا رہے تھے کہ تیز موجوں کی وجہ سے ڈوب گئے۔ ریسکیو کے غوطہ خوروں نے گوہر علی کی لاش نکال لی اور عرفان کی تلاش جاری ہے۔
Swat
