(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز اتحاد آرگنائزیشن کے ترجمان خالد خان کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز اتحاد کے چیئرمین محمد زبیر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی ضلع سوات پہلے کی طرح ایک مضبوط اور فعال پارٹی بن جائیگی۔ ورکرز اتحاد ایک وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی کے مخلص ورکروں نے پارٹی کو سوات کی سطح پر مضبوط پارٹی بنانے کیلئے جدوجہد شروع کی ہے۔ عنقریب سوات کی تحصیلوں میں پارٹی میٹنگ کا انعقادکرینگے اور پیپلز پارٹی سوات کو منظم اور مضبوط پارٹی بنائیں گے۔ پارٹی کے اندر پارٹی ورکروں کی عزت نفس بحال کرینگے۔ یہ ہماری اولین ترجیح ہے۔
