(باخبر سوات ڈاٹ کام)سانحہ مدین میں ملوث مزید پانچ افراد کو پولیس نے شناخت کے بعد گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان ملزمان کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا جہاں عدالت کے جج نے ملزمان شیراز احمد، محمد غفران، نصیر نواز، محمد نعیم، ممتاز خان اور محمد نصیر عباس کو پنج روزہ جسمانی ریمانڈ پرسی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کرکے ملزمان کو 3 جولائی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔ ملزمان پر 20 جون کو مدین میں ایک بے گناہ انسان کو قتل کرنے، اسے جلانے، جلاو گھیراو اور دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔
Swat
