(باخبر سوات ڈاٹ کام)چیف کنزر ویٹرمحکمہ جنگلات اصغر خان نے کہا ہے کہ سوات اور پورے صوبے میں جنگلات کی قانونی و غیر قانونی کٹائی پر مکمل پابندی ہے۔ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر پرانی ویڈیوز شیئر کرکے عوام میں اشتعال پیدا کررہے ہیں۔ اپنے دفتر میں ڈویژنل فارسٹ آفیسرز محمد وسیم،عثمان خان اور شاہ خالد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ”ووڈ لاٹ“ کا جو قانون منظور کیا تھا، موجودہ وزیرِ جنگلات اور سیکرٹری جنگلات کے حکم پر ووڈ لاٹ پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ جنگلات علاقے کا حسن ہیں۔ محکمہ کے اہلکار جنگلات کی حفاظت کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔ یہ ہمارا فرض کہ ہم جنگلات کی حفاظت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اب سوات میں محکمہ جنگلات میں ایک ڈیسک قام کیا جارہا ہے، جہاں چوبیس گھنٹے اہلکار موجو د ہوں گے۔ کوئی بھی شخص درخت کاٹنے کی ویڈیو، تصویر یا اطلاع دے سکے گا جس کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا اور اسی وقت درخت کاٹنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
Swat
