(باخبر سوات ڈاٹ کام)پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان وائس چانسلر، زرعی یونیورسٹی سوات نے گرین گروتھ سٹریٹیجی خیبر پختونخوا کے مطابق ”مون سون پلانٹیشن ڈرائیو“ کا آغاز کرتے ہوئے پودا لگایا۔ وائس چانسلر نے درختوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے وائس چانسلر نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے ماحول کو بچانے کے لیے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔ غیر نصابی سرگرمیوں میں درختوں کے اہم فوائد کو مدنظر رکھتے ہوئے، وائس چانسلر نے فیکلٹی ممبران، ڈاکٹر روشن علی، پروفیسر ڈاکٹر فرمان اللہ، پروفیسر ڈاکٹر جمال خان، پروفیسر ڈاکٹر ہدایت الرحمان، پروفیسر ڈاکٹر نور الامین، مسٹر اکبر خان (مشیر اسٹیبلشمنٹ اینڈ فنانس)، ڈپٹی رجسٹرار ڈاکٹر ابرار الحق اور شاہ سعود، (کوآرڈی نیٹر آؤٹ ریچ) طلبہ اور عملے کے تعاون کو سراہا۔
