Swat

سوات، آل پاکستان نیشنل اوپن اسکاؤٹس گروپس انٹیگرل کانفرنس کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں پاکستان بوائز اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پہلا آل پاکستان نیشنل اوپن اسکاؤٹس گروپس انٹیگرل کانفرنس خپل کور فاؤنڈیشن اور سوات سکاوٹس اوپن گروپ کے باہمی تعاون سے منعقد کیا گیا۔ کانفرنس کے پہلے روز تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سکاوٹس افتخاراحمد شموزئی تھے، جنہوں نے کانفرنس کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کی سطح پر اتنے بڑے کانفرس کا انعقاد صوبہ خیبر پختوں خوا کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ سہ روزہ منعقد ہونے والے کانفرنس کا مقصد ملک بھر سے آئے ہوئے آل پاکستان سکاوٹس اوپن گروپس کا ایک دوسرے سے سیکھنا اور فلاحی کاموں میں حصہ لیکر ملک و قوم کی خدمت کرناہے۔ کانفرنس میں شریک سکاوٹس کے لئے سیاحتی مقام سفید محل مرغزاراور وادی ملم جبہ کی سیر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ملم جبہ میں صفائی مہم بھی کی۔ سکاوٹس نے سیاحوں کی طرف سے پھینکے گئے کوڑا کرکٹ کو ایک جگہ جمع کرکے تلف کردیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں