Swat

سوات، وزیر اعلیٰ کے احکامات کی روشنی میں اہم اجلاس منعقد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار امین گنڈاپور کے احکامات پر عوامی ایجنڈے سے متعلق ضلع سوات کے ڈپٹی کمشنر شہزاد محبوب کے زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران و نمائندوں نے کثیر تعدا میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت کی روشنی میں عوامی ایجنڈے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی محکموں کے افسران کو ٹائم لائن کے ساتھ ذمہ داریا ں حوالے کیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔شہزاد محبوب نے کہا کہ وزیر اعلی کا عوامی ایجنڈا صوبے میں اور خصوصی طور پر تمام محکموں میں گورننس کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ایجنڈا، گڈ گورننس کیلئے 11 مختلف نکات پر مشتمل ہے، جس میں سروس ڈیلیوری کیلئے تمام شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا کہ ان 11نکات میں عوامی خدمات کے عمومی معاملات کے علاوہ صفائی ستھرائی، عوامی سہولت، پبلک سروس ڈیلیوری، کوالٹی کنٹرول، فوڈ اینڈ پرائس کنڑول اور ریونیو معاملات اور دیگر خدمات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں تمام اسسٹنٹ کمشنر، تمام سرکاری دفاتر کا دورہ کرکے وقت کی پابندی اور عملے کی حاضری کو ہر صورت میں یقینی بنائیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔