Swat

سوات،آڑو میلے کا انعقاد، ڈاکٹر داود جان کی خصوصی شرکت

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں آڑو میلہ کا انعقاد کیا گیا،جس کا اہتمام ادارہ برائے زرعی سیاحت خیبرپختونخوا نے زرعی تحقیقی ادارہ مینگورہ سوات (محکمہ زراعت شعبہ تحقیق حکومت خیبر پختونخوا)، شعبہ زراعت توسیع سوات (محکمہ زراعت توسیع حکومت خیبر پختونخوا) اور سوات ایگرو کیمیکلز کے تعاون سے کیا۔ ڈاکٹر محمد عبدالروف (ڈائریکٹر جنرل،محکمہ زراعت شعبہ تحقیق حکومت خیبر پختونخوا)نے آڑو میلہ میں خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کامیاب آڑو میلے کے انعقاد کو سراہا اور زمینداروں، پبلک اور پرائیویٹ اداروں کو ایک چھت کے نیچے جمع کرنے کو زرعی مسائل کے حل کے لئے اہم قراردیا اور زرعی سیاحت کے فروغ کو زراعت کی ترقی کے لئے مفید قرار دیا۔ ڈاکٹر داود جان (وائس چانسلر، زرعی یو نیورسٹی سوات) نے بھی میلے میں خصوصی شرکت کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔