(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں دو ٹریفک حادثات میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق کوکارئی میں فلائنگ کوچ گرنے سے اس میں سوار 11 افراد زخمی ہوگئے۔ تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ڈڈھرہ میں موٹر سائیکل اور موٹر کار میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
Swat
