(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل مٹہ کے علاقہ بریم وینئی، شور روڈ پر فنڈز کی نایابی کی وجہ سے ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر چلا گیا۔ دھول کی وجہ سے ان علاقوں میں بچوں اور بڑوں میں سینے کے امراض پھیل گئے۔ اس 8 کلومیٹر روڈ پر پچھلی صوبائی حکومت میں ٹھیکیدار نے کام شروع کیا تھا اور اس پر تارکول ڈالنا باقی تھا۔ موجودہ صوبائی حکومت نے سوات میں ترقیاتی کاموں کے لئے موجود18 ارب روپے کی رقم واپس کی، جس کی وجہ سے ٹھیکیدار نے اس پر مزید کام بند کردیا۔اب ان علاقوں کے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
Swat