(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ اشاڑے میں شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ میں نو سالہ بچی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ایک گھر میں شادی تھی اور کچھ لڑکے خوشی میں ہوئی فائرنگ کر رہے تھے جس میں ایک گولی بچی عائشہ ولد منیر کو لگی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفشیش شروع کردی۔
