(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی رکشوں کے خلاف جاری کارروائی کے خلاف غیر قانونی رکشوں کے ڈرائیوروں نے ہڑتال کی۔ رکشہ ڈرائیوروں کا مطالبہ تھا کہ ہر قسم رکشوں کو مینگورہ شہر میں چلنے کی اجازت دی جائے۔ رکشوں کی ہڑتال کی وجہ سے شہر میں ٹریفک رواں دواں رہی اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ تاجروں اور عام لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی رکشوں کے خلاف بلا امتیاز کارووائی جاری رکھی جائے۔
