Swat

ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس معاملہ، موٹر وے بند کرکے احتجاج ہوگا، تاجر تنظیم

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملاکنڈ ڈویژن کے دس اضلاع کی تاجر برادری اور دیگر تنظیمیں کل سات اکتوبر ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف سوات موٹر وے کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کرکے احتجاج کریں گے۔ تاجر تنظیم کے ذرائع کے مطابق سوات موٹروے کو چکدرہ کے مقام پر کنٹینر لگا کر بند کیا جائیگا۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ موٹروے کو کتنے دنوں کے لئے بند کیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع کے جلوس صبح دس بجے تک چکدرہ موٹروے تک پہنچ چکے ہوں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔