(باخبر سوات ڈاٹ کام) فضاگٹ مینگورہ میں دو گاڑیوں میں ریس کے مقابلے میں ایک کار سڑک کنارے کھڑے جوانوں پر چڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دو اوباش نوجوان موٹر کاروں میں ریس کا مقابلہ کر رہے تھے کہ ایک موٹر کار راہگیروں پر چڑھ دوڑی۔ نتیجے میں ایک نوجوان اجمل خان ولد افضل خان جاں اور ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ موٹر کار سوار فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کی۔
Swat
