Swat

سوات، غیر قانونی رکشوں کے خلاف آپریشن کا آغاز

(باخبر سوات ڈاٹ کام)شہریوں کو ٹریفک کی رکاوٹوں سے درپیش مشکلات کم کرنے اور آمدورفت میں آسانی پیدا کرنے کے لیے تحصیل بابوزئی میں سیدو شریف روڈ پر گراسی گراؤنڈ کے قریب غیر قانونی رکشوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وَن بابوزئی و ٹریفک مجسٹریٹ افنان رضا کی زیرِ نگرانی یہ کارروائی ٹریفک پولیس، ٹی ایم اے، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور موٹر وہیکل ایگزامنر کے باہمی تعاون سے کی جا رہی ہے۔ آپریشن کا مقصد غیر قانونی رکشوں کی آمد و رفت کی روک تھام، ٹریفک قوانین کی پابندی اور سڑک پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانا ہے، تاکہ روزانہ سفر کرنے والے شہری، طلبہ، مریض اور دیگر مسافر اپنی منزل تک سہولت کے ساتھ پہنچ سکیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔