(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات عدنان ابرار کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے اور قانون کی عملداری یقینی بنانے کی ہدایات دے دیں۔ اجلاس میں ضلع میں امن و امان، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام، ٹریفک کی بہتری اور مختلف محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نیز غیر قانونی رکشوں کے خلاف جاری کارروائیوں اور ضبطگی کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے نان کسٹم پیڈ (NCP) گاڑیوں پر اصل نمبر پلیٹس اور نان ڈیوٹی پیڈ (NDP) گاڑیوں پر سرخ نمبر پلیٹس کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
Swat
