مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات نے مینگورہ شہر سے سبزی منڈی کو منتقل کرنے کے لئے ایک ماہ کی حتمی ڈیڈ لائن دے دی۔ ڈی سی سوات عامر آفاق نے ٹی ایم اے اور تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کو حکم دیا ہے کہ 30جنوری تک ہر حال میں سبزی منڈی کو مینگورہ شہر سے نئی جگہ اوڈیگرام منتقل کیا جائے، تاکہ شہر میں ٹریفک جام کا مسئلہ کم اور ٹریفک رواں دواں ہو جائے ۔ انہوں نے کہا کہ 30جنوری کے بعد کسی صورت میں سبزی منڈی کو شہر میں وہ برداشت نہیں کریں گے
