Swat

تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے اہم اجلاس

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تعلیمی اداروں کے سربراہان کو تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ،اجلاس میں ضلعی ایجوکیشن آفیسر (مردانہ ) نواب علی ، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی حامد علی ،اے ڈی ای او پی اینڈ ڈی (مردانہ ) اعظم، شفیق الرحمان ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات خانخیل خان نے شرکت کی ،ضلعی پولیس آفیسر نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں کو اپنی سیکورٹی بہتر بنانے کے لے تربیت یافتہ سیکورٹی گارڈز اور سیکورٹی انچارج رکھنا ہوگا ، ۔ہر سکول کے دیواروں پر خاردارتاریں لگائی جائینگی تا کہ کوئی بھی شخص آسانی سے دیوار نہ پھلانگ سکے ۔ہر سکول میں سیکیورٹی کیمرے نصب کئے جائینگے اور کیمروں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائیگی

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔