مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) سعودی عرب حکومت کی مالی معاونت سے چکدرہ سے قندیل (مدین ) تک روڈ کی کشادگی اور تعمیر کے کام میں سست رفتاری کی وجہ سے یہ مین روڈ عوام کے لئے زحمت بن گیا ہے۔ چکدرہ سے مینگورہ اور مینگورہ سے خوازہ خیلہ تک جگہ جگہ ٹھیکیداروں نے کلورٹوں کی تعمیر، ہمواری اور تجاوزات کے خاتمے کا کام شروع کیا ہے جس کی وجہ سے اس روڈ پر مختلف علاقوں میں اکثر اوقات ٹریفک جام رہتی ہے۔ کام میں سست رفتاری کی وجہ سے دھول میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے مسافروں اور سڑک کے کنارے والی آبادی کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق اس روڈ کی کشادگی اور تعمیر کے لئے سعودی عرب حکومت نے تمام رقم کی ایڈوانس میں این ایچ اے کو ادائیگی کی ہے جس کے بعد ٹھیکیداروں کی جانب سے کام میں سست روی این ایچ اے حکام کی غفلت اور لاپروائی کا نتیجہ ہے
Swat
