Swat

ڈی سی سوات کی کھلی کچہری، عوام کی کثیر تعداد میں شرکت

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں شورش کے دوران شدت پسندوں کے ہیڈ کواٹر اور پسماندہ علاقہ پیوچار میں ڈپٹی کمشنر عامر آفاق نے عوامی مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری منعقد کی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طاہر خان، اسسٹنٹ کمشنر مٹہ جان محمد، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ کھلی کچہری میں علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت اور اپنے مسائل سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے بیشتر شکایات پر حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے اور متعلقہ محکموں کو حکم دیا کہ پیو چار اور گرد ونواح کے علاقوں کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ ڈی سی سوات نے اہل علاقہ پر زور دیا کہ وہ جنگلات کی حفاظت کریں اور کسی کو جنگلات کاٹنے کی اجازت نہ دیں۔ جو لوگ یہ کام کریں اس کے بارے میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔