مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اور نیشنل یوتھ آرگنائزیشن سوات کے وفد نے خان عبدالغفارخان کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے افغانستان کا دورہ کیا ۔ دورہ کے دوران انہوں نے افغانستان کی حکومت کی جانب سے باچا خان کی برسی کی تقریب میں شرکت کی ۔ بعد ازاں وفد نے جلال آباد جاکر باچا خان کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔ وفد میں سابقہ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکر ٹری غلام علی خان ، صوبائی رہنمامحمد اعجازخان یوسفزئی، پی ایس ایف ضلع سوات کے صدر عدنان باچااور طارق ننگیال افتخار خان بھی شامل تھے
Swat
