مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) انسداد دہشت گردی ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی عدالت کے جج محمد عارف خان نے قرآن مجید کی بے حرمتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور جرمانہ کی سزا سنادی ۔ ملزم محمد امین ولد گل زادہ سکنہ چترال کے خلاف پولیس نے 2مئی2017کو انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ جس میں ملزم پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے قرآن مجید کی بے حرمتی کی ہے ۔ عدالت میں سینئر پبلک پراسیکوٹر سید نعیم خان ، طارق بخش اور ملزم کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر عدالت کے جج نے ایک دفعہ میں ملزم کو عمر قید ، دوسری دفعہ میں تین سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔
Swat
