Swat

کیمیکل ملے ملاوٹ شدہ دودھ کی پابندی کی حمایت کرتے ہیں، فضل محمد

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام)  آل سوات دودھ دہی ایسوسی ایشن کے صدر فضل محمد نے اخباری بیان میں کہاہے کہ ڈی سی سوات نے دسمبر 2017ء کو نوٹی فیکشن کے ذریعے ضلع بھر کے لیے دودھ اور دہی کی قیمت 110 روپے لیٹر اور 120 روپے کلو دہی کا سرکاری نر خ مقرر کردیاہے جس پر تمام دودھ فروش متفق ہیں۔ ہم سرکاری نرخ کے مطابق دودھ فروخت کرنے پر پابند ہیں۔ اس طرح ڈی سی سوات کی ہدایات کے مطابق غیر معیاری اور پنجاب سے لائے گئے ملاوٹ شدہ ، کیمیکل شدہ دودھ کی فروخت پر مکمل پابندی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ اور سزا کی ایسوسی ایشن مکمل حمایت کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں