(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے کہا ہے کہ ٹیلنٹ ہنٹ فری کوچنگ کلاسز کی سہولیات سے نہم اورد ہم جماعت کے طلبہ بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ سینیٹینیل ماڈل ہائی سکول ودودیہ سیدو شریف میں ٹیلنٹ ہنٹ فری کوچنگ کلاسز کی زیر تربیت طلبہ سے گفتگو اور معائنے کے دوران کیا۔ اس موقع پر پاک آرمی کے میجر وسیم، ڈی ای او سوات نواب علی خان، کمیٹی چیئرمین اسماعیل خان، پرنسپل ظہور احمد خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ ڈی سی سوات نے کہا کہ ضلعی حکومت کی مدد اور پاک فوج کی نگرانی میں ٹیلنٹ ہنٹ فری کوچنگ کلاسز گورنمنٹ سنیٹینل ماڈل سکول میں 23 سکولوں کے 154 طلبہ زیر تربیت ہیں۔ پاک فوج بھی اس سلسلے میں تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات میں حصہ لے رہی ہے جو کہ حوصلہ افزا امر ہے
