(باخبر سوات ڈاٹ کام) کنٹری سٹڈی ٹور پر آئے ہوئے سول سروسز اکیڈمی لاہور کے مختلف گروپس کے اٹھارہ CSP آفیسرز نے ملاکنڈ ڈویژن کا دورہ کیا۔ دورۂ سوات کے دوران میں انہوں نے ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق اور ڈی پی او سوات کیپٹن (ر) واحد محمود سے ملاقات کی۔ ڈی سی سوات نے شرکا کے ساتھ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے جرگہ ہال میں ملاقات کی اور ان کے ساتھ مختلف اُمور پر تبادلۂ خیال کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ان کوضلع میں جاری تذئین وآرائش کے منصوبوں اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔CSP وفدکی طرف سے ڈی سی سوات کو شیلڈ سے نوازا گیااور ڈی سی سوات نے بھی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام شاہ کی طرف سے ان کو شیلڈ دیا۔
