(باخبر سوات ڈاٹ کام) منگلور کے نجی سکول جامعہ پبلک ہائی سکول کے جملہ سٹاف نے ادارے کے ڈائریکٹر اور پرنسپل کے ناروا رویہ کے خلاف مظاہرہ کیا اور اجتماعی استعفا دے دیا۔ سکول کی اساتذہ کمیٹی کے نمائندگان عجب خان عجب، سید نوید علی اور مولوی ظاہر شاہ نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جملہ سٹاف ادارے کے ڈائریکٹر اور پرنسپل کے بغض پر مبنی رویہ کے خلاف تنگ آکر اجتماعی استعفا دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برائے نام تنخواہ پر قوم کے نونہالوں کی تعلیم و تربیت کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہیں جب کہ ادارے کی طرف سے اس سال تنخواہ میں ایک بھی فیصد کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ہر استاد کوپانچ پانچ کلاسیں الگ سے لینا پڑتی ہیں۔ دوسری طرف سکول کے پرنسپل مراد علی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ سٹاف کو پچھلے مہینے کی تنخواہ پوری کی پوری مل چکی ہے اور انہوں نے استعفا دیا ہے جسے ادارے نے قبول کیا ہے
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
