Swat

عالمی یومِ خواتین، مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام

(باخبر سوات ڈاٹ کام) عالمی یومِ خواتین کی مناسبت سے سوات کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سوات بھر سے خواتین رہنماؤں، گھریلو اورملازمت پیشہ خواتین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیرالاسلام نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں مرد اور عورت کے حقوق و فرائض کا باہمی توازن ٹھیک نہیں۔عورتوں کو مردوں کے مقابلے میں وہ اہمیت نہیں دی جاتی جس کی وہ حق دار ہیں جبکہ اسلام میں عورت ہرلحاظ سے مرد کے برابر ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے کہا آج کے خواتین کے عالمی دن کا مقصد نہ صرف خواتین کو ان کے بنیادی حقو ق کے بارے میں آگاہی دینا ہے بلکہ لوگوں میں ان کی معاشرتی اہمیت کو بھی اجاگر کرنا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اپنے اپنے شعبے میں نمایاں کردار ادا کرنے والی عورتوں اور خواتین آفیسر ز کو انعامی شیلڈز سے نوازا گیا

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔