(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے سوات میں خصوصی بچوں کے سکول میں قوتِ سماعت سے محروم بچوں میں آلۂ سماعت تقسیم کیے۔ اس موقع پر خصوصی بچوں نے آلۂ سماعت لگایا جس کے بعد انہوں نے ڈی سی کو بتایا کہ اب ان کو سنائی دے رہا ہے اور وہ خوش ہیں۔ اس موقع پر ڈی سی سوات نے کہا کہ سپیشل بچوں کو معاشرے کا کار آمد فرد بنانا حکومت کا مشن ہے۔ سپیشل بچے مستقبل کے معمار ہیں۔ تھوڑی سی محنت اور لگن سے ان بچوں کی شخصیت میں مزید نکھار لا کر انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جا سکتا ہے
