Swat

ن لیگ کا جلسہ کبل گراؤنڈ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہوا، سیاسی مبصرین

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) کبل گراؤنڈ میں ن لیگ کا جلسہ اس گراؤنڈ میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہوگیا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق کبل گراؤنڈ بہت بڑا ہونے کی وجہ سے سیاسی جماعتیں اس گراؤنڈ میں جلسہ کرنے سے کتراتی ہیں اور اس گراؤنڈ میں جلسے نہیں کرتیں، لیکن ن لیگ نے یہاں ایک بڑا جلسہ کرکے سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ ن لیگ کے جلسہ منتظمین کے مطابق جلسہ میں ساٹھ سے ستر ہزار تک لوگوں نے شرکت کی اور ایجنسیوں کے مطابق جلسہ میں تیس سے پینتیس ہزار افراد شریک تھے۔

تبصرہ کریں